ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کے سینئر لیڈر مالکیاگتے دار بی جے پی میں شامل

کانگریس کے سینئر لیڈر مالکیاگتے دار بی جے پی میں شامل

Fri, 30 Mar 2018 01:06:28    S.O. News Service

بنگلورو، 29مارچ (ایس او نیوز؍یواین آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر مالکیا گتے دار نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈ یورپا سے ان کے مکان پر ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مالکیا گتے دار نے کہا کہ میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ جو کل میسور کا دورہ کررہے ہیں کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی میں شمولیت کے لئے کوئی شرط نہیں رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے نظریات کو مستحکم کرنے کے لئے کام کروں گا۔امیت شاہ نے اعلان کیا کہ یدی یورپا وزیراعلی کے عہدہ کے لئے امیدوار ہوں گے ۔ضلع گلبرگہ کے حلقہ افضل پور سے 6 مرتبہ منتخب ہونے والے گتہ دار نے کانگریس میں رہنے کے دوران متعدد مرتبہ عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ سدارامیانے اپنے دور اقتدار میں بہ حیثیت وزیراعلی تقریباً 4مرتبہ کابینہ میں ردوبدل کیااور انہیں وزارت میں شامل نہیں کیا۔ 


Share: